اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے آج بدھ 25 ستمبر کو ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران ایران کے خلاف امریکا کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان تنازع کا جاری رہنا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بیجنگ واشنگٹن اور تہران سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ موجودہ مفاہمت کی بنیاد پر مذاکرات کا فریم ورک دوبارہ بحال کریں اور اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی بنیاد پر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں۔
آپ کا تبصرہ