اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عبرانی میڈیا کے ادارے یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کی جانب سے سعودی حکومت کو انٹیلی جنس تعاون فراہم کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل، ریاض میں تنصیبات کے خلاف حوثیوں یعنی یمنی مسلح افواج کے جوابی حملوں کے سلسلے کے دوران سعودی عرب کو انٹیلی جنس مدد فراہم کر رہا ہے۔
یروشلم پوسٹ نے مزید کہا کہ یہ انٹیلی جنس تعاون سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے چند روز قبل کی گئی درخواست کے بعد شروع ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ