13 اکتوبر 2010 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نا صر باغ لاہور میں شہداء یوم علی ع اور یوم قدس کے چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام ،ذاکرین عظام اور عزادار سب غلامان حیدر کرار اور شیعت کے سر کا تاج ہیں ہر کوئی عزاداری کے فروغ کے لئے اپنی اپنی خد مت کا حق ادا کرہا ہے.

انہوں نے کہا کہ اب اگر عزادری کے خلاف کوئی سازش کی گئی تو مخصوص ایام عزاءکے بجائے سال کے 365 دنوں میں ماتمی جلوس نکلیں گے اور یہ جلوس موچی دروازہ سے نکل کر کربلا گامے شاہ اور نشتر پارک سے نکل کر شاہ خراسان پر ختم نہیں ہونگے بلکہ ان کا رخ اسمبلیوں ،وزراءکے دفاتر اور وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں کی جانب ہوگا ان جلوسوں میں شامل عزاداروں کے سیلاب میں ہر ظلم بہہ جا ئے گا ،انہوں نے حکومت کو انتباہ کیا کہ وہ عزداری کے خلاف سازشوں سے باز آجائے انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری ہمیں خیرات میں نہیں ملی تاریخ گواہ ہے کہ ہمیں دیواروں میں چنوایا گیا ہماری بستیاں جلادیں گئی تب ہمیں غم حسین ع کی دولت نصیب ہوئی ۔علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اب ہمارے منبر سے اختلافات کی کوئی بات نہیں ہوگی ملت جعفریہ متحد ہوکر عزاداری کے خلاف ہونے والی ساشوں کا راستہ روکے گی مرکزی ترجمان مجلس وحدت نے شیعہ سنی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ اور سنی بھائی بھائی ہیں مٹھی بھر دہشت گرد ہیں ہیں جو اس ملک اور شیعہ سنی دونوں کے دشمن ہیں۔

..........

/110