طالبان گروہ نے پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ افغانستان کے سرحدی علاقوں میں امریکہ کی زیر کمان فوج کی چیک پوسٹوں کو ہٹایا جانا اس علاقے پر طالبان کے کنٹرول کا باعث بنا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان گروہ کے افراد اس علاقے میں کئی جگہ پوزیشنیں سنبھال چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی سرحد کے قریب غیرملکی فوجیوں کی چیک پوسٹیں طالبان کے حملوں اور حالیہ دنوں میں نیٹو کے لیے سپلائی لے جانے والے ٹرکوں پر حملوں کے بعد ختم کی گئي ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نیٹو کی افواج کے لیے تیل اور دیگر سازوسامان افغانستان لے جانے والے درجنوں ٹرکوں اور ٹینکروں کو آگ لگا دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے باجوڑ کو کئی ماہ قبل کلئر قرار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110