10 اکتوبر 2010 - 20:30

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل نوید قمر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا کام3سال میں مکمل کرلیا جائیگا ۔

یہ بات انہوں ایکسپو سینٹرکراچی میں ”فیولنگ پاکستان“ کے عنوان سے نمائش میں شرکت اور کانفرنس سے خطاب میں کہی۔نوید قمر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئل اور گیس کمپنیوں کیلئے توقعات سے بڑھ کر لائسنس جاری کئے اور بزنس کمیونٹی کیلئے یہ تعاون جاری رہے گا۔ وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ قدرتی مائع گیس ملک میں گیس کی قلیل مدتی کمی کو پورا کرنے کا واحد ذریعہ ہے ،اس لئے آئندہ ماہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سندھ اور بلوچستان میں مائع پٹرولیم گیس کے2 منصوبوں کاافتتاح کریں گے۔ ........../110