کرم ایجنسی میں قیام امن کے لئے چھ رکنی کمیٹی نے دونوں متحارب گروپوں کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنے اور مکمل قیام امن کے لئے پشاور اور اسلام آباد میں مختلف الخیال لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متحارب گروہوں میں منتخب اراکین اسمبلی نے اھم کردار ادا کیا۔ ذرائع کے مطابق چھ رکنی کمیٹی میں منتخب نمائندوں کے علاوہ افغانستان کے اہم جھادی کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ کرم ایجنسی میں اب تک گزشتہ تین سالوں سے دونوں جانب سے تین ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پشاور پاراچنار روڈ گزشتہ تین سالوں سے بند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110