حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے30 ٹرالروں پر مشتمل قافلہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا جسے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وصول کیا۔ اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی اپیل پر ایرانی عوام کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جمع کی جسے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ پہنچایا گیا۔ امدادی سامان جس میں اشیا خورد و نوش، کمبل، خیمے، کپڑے، برتن، اور دوائیاں شامل ہیں۔ امدادی سامان کراچی میں ایرانی قونصلیٹ جنرل آغا عباس علی عبداللٰہی نے ایک تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے کیا۔ ایران قونصلیٹ جنرل کے مطابق اب تک150 ٹرالروں پر مشتمل امداد پاکستان پہنچائی جا چکی ہے۔ آغا عباس علی نے بتایا کہ حکومت ایران کی جانب سے اعلان کردہ امداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس موقع وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران کی جانب سے سیلاب سے متاثر پاکستانی بھائیوں کیلئے جس جذبے کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر پر سینئر صوبائی وزیر پیر مظہر الحق، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور دیگر موجود تھے۔
.........
/110