14 ستمبر 2010 - 19:30

مشہد میں فردوسی اور آزاد یونیورسٹیوں کے طلباء نے امریکہ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف زبردست مظاہرہ اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیاہے۔

مظاہرین نے امریکہ اور صہیونیوں کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے مظاہرین نے امریکہ مردہ باد ، اسرائیل مردہ باد اور برطانیہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوکہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کے پیچھے امریکی صہیونیوں کی سازش کارفرما ہے ۔

..........

/110