پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر بعقوبہ کے قریب عراقی سیکورٹی اہلکاروں اور القاعدہ دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہيں۔ ان جھڑپوں کے دوران بائیس دہشتگرد زخمی اور چار سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہيں۔عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے دوسرے صوبوں سےصوبہ دیالہ میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے لئے آنے والے القاعدہ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں بتیس دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔عراقی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں القاعدہ کے کچھ سرغنے بھی شامل ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110