4 ستمبر 2010 - 19:30

سویڈش نوجوان بھی مسلمانوں کے ساتھ مل کر صہیونیوں کے خلاف احتجاج میں شریک ہوئے اور صہیونی ریاست کے وحشیانہ اور مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سویڈن میں عالمی 4 ستمبر کو یوم القدس کی مناسبت سے غاصب صہیونی ریاست کے خلاف احتجاجی ریلی دنیا کے دیگر علاقوں کی طرح سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی نکلی۔ یہ ریلی یورپ کی سرکاری تعطیل کے پیش نظر ہفتے کے روز نکالی گئی اور اسٹاک ہوم کے مقامی مسلمانوں کے علاوہ اس ملک میں مقیم بیرون ملک سے آئے ہوئے مسلمان بھی اس ریلی میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے صہیونی ریاست کے جاری مظالم خاص طور پر غزہ کی طویل ناکہ بندی اور آزادی بیڑے پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔ یہ ریلی غیر مسلموں کے لئے جاذب نظر ثابت ہوئی اور بہت سے سویڈش نوجوان بھی مسلمانوں کے ساتھ مل کر صہیونیوں کے خلاف احتجاج میں شریک ہوئے اور صہیونی ریاست کے وحشیانہ اور مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلی کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صہیونی ریاست کے خلاف مختلف قسم کے نعرے درج تهے اور دنیا والوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ غاصبوں کا عالمی سطح پر بائیکاٹ کریں۔