پاکستانی فوج کے ایک وفد نے امریکی دورہ اس وقت منسوخ کردیا جب اس وفد کو واشنگٹن کے ڈیلس ائیرپورٹ پر ایک پرواز سے ایک مسافر کی شکایت پر اتار دیا گیا۔پاکستانی فوج کا نو رکنی وفد ٹامپا میں واقع امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے دفتر ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہا تھا۔ پرواز کو واشنگٹن کے ڈیلس ائیرپورٹ پر اتارا گیا اور وفد کے تمام نو ارکان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد میں امریکی حکام نے بھی ان سے پوچھ گچھ کیپاکستان کے فوج وفد کے سربراہ نے تمام کاغذات دکھائے کہ پاکستانی فوجی وفد امریکی فوج کی دعوت پر ایک اجلاس میں شرکت کے لئے ٹامپا جارہا ہےلیکن امریکی حکام کی دوبارہ تفتیش پر پاکستانی فوجی وفد نے امریکی دورہ منسوخ کرکے پاکستان واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق وفد کا فیصلہ حتمی ہے اور تمام ارکان واپس پاکستان لوٹ رہے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع نے اس واقعہ پر معافی ضرور مانگی ہے لیکن پاکستانی فوجی وفد نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکیوں سے دوستی اور وفا کی توقع رکھنا حماقت نہیں تو پھر کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110