28 اگست 2010 - 19:30

پاکستان میں حکام کے مطابق حالیہ سیلاب سے اب تک ملک بھر میں نوے لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے جس سے دو سو پینتالیس ارب کا نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹہ سے چار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بند میں شگاف پڑ جانے کے باعث انتظامیہ نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ٹھٹہ سے چار کلومیٹر دور دریائے سندھ کے بچاؤ بند میں پڑنے والے شگاف کو بند کرنے کی کوشش ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے، اس شگاف سے نکلنے والا پانی کلری بگھاڑ فیڈر میں داخل ہو رہا ہے۔شکارپور کے قریب سچل نون گاؤں میں چار بچے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ایک ہفتہ قبل سندھ کینال میں شگاف کے بعد سچل نون گاؤں زیر آب آگیا تھا۔ جہاں سے کچھ لوگ محفوظ مقامات پر چلے گئے تھے تاہم کچھ وہاں ہی رہ گئے تھے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے پاکستان میں سیلاب سے دو کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن کے لئے پینے کے پانی اور غذائی اشیاء اور داوؤں کی سخت ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110