18 اکتوبر 2010 - 20:30

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امام زمانہ عَجَّلَ اللہُ تعالی فَرَجَہُ الشَّریف کے مبارک یوم ولادت پر ایک نوجوان فٹ بالر نے فٹ بال کے ساتھ ہنرمندی کے جوہر دکھاتے ہوئے مسجد جمکران تک کا راستہ پیدل طے کیا۔ اس نوجوان فٹ بالر نے حضرت ولی عصر عَجَّلَ اللہُ تعالی فَرَجَہُ الشَّریف سے اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کی نیت سے شہر قم سے جمکران تک کا دس کلومیٹر سے زائد راستہ فٹ بال کے ساتھ فنکاری کرتے ہوئے طے کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پروگرام وزارت تعلیم کے شعبۂ قم کے زیر اہتمام انجام پایا۔ ....... /110