18 اکتوبر 2010 - 20:30

زیارات و مقامات مقدسہ کی زیارت کی غرض سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے اصغریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن کے صدر و دیگر مسئولین اور اراکین نے قم المقدسہ میں اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس، تہران اور قم المقدسہ میں مقدس مقامات کی زیارت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے اصغریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن کے صدر، مسئولین اور اراکین نے قم المقدسہ میں واقع عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی اور اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے دفتر کا دورہ کیا اور اس خبر ایجنسی کی سرگرمیوں سے آگاہ ہوگئے۔ صدر اصغریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن اور اس شیعہ طلبہ تنظیم کی ویب سائٹ ڈائریکٹر نے ابنا کے ساتھ اطلاعات کے تبادلے اور پاکستان میں اہل تشیع کی مظلومیت کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110