اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "نجات دہندہ کے انتظار میں" کے زیر عنوان منعقدہ یہ دو روزہ کانفرنس 12 اور 13 شعبان کو سری لنکا کے دارالحکومت "کولمبو" میں منعقد ہوئی۔ یہ کانفرنس عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی سری لنکن شاخ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی اور علاقے کے اہل تشیع سمیت تمام مسلمانوں نے اس کا زبردست خیرمقدم کیا اور اس کی نشستوں میں شریک رہے۔ اس کانفرنس میں "آئیے امام عصر (عج) کو پہچانیں"، "مہدوی تہذیب کے فروغ میں خواتین کا کردار"، "مہدویت کا عقیدہ، اصول دین کا جزء" "ثقافتِ انتظار میں ولایت فقیہ کا کردار" اور "عصر غیبت میں ہماری ذمہ داریاں" جیسے موضوعات پر سیر حاصل بحث ہوئی.
..........
/110