اس رپورٹ کے مطابق جوبايڈن نے کہا ہے کہ کردوں کو وزارتی قلمدانوں کے عوض صدر کے عھدے سے دستبردار ہوجاناچاہیے۔ قابل ذکرہے عراق کی سیاسی پارٹیاں امریکہ کے نائب صدر بايڈن کے حالیہ دورہ عراق کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت قراردے رہی ہیں ۔ قومی اتحاد کے رکن محمد البیاتی نے العالم سے گفتگو میں کہا ہےکہ اس وقت عراق میں بعض عرب اور مغربی ملکوں کی مداخلت بڑھ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوبایڈن کے حالیہ دورہ بغداد سے پتہ چلتاہےکہ وہ عراق کے لئے کئی سازشیں لیکر آئے تھے اور ان کی یہ سازشیں عراق کو تقسیم کرنے نیز سیاسی پارٹیوں کے درمیاں اقتدار تقسیم کرنے کے روپ میں ظاہرہورہی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110