17 ستمبر 2010 - 19:30

ہندوستان اور ایران کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی، چھوٹی صنعتوں اور سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون سمیت نصف درجن معاہدوں پر دستخط ہوئےہیں ۔

نئی دہلی میں سولہویں ایران  ہندوستان مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہونے والے معاہدوں پر دستخط ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اور ایران کے وزیر خزانہ سید شمس الدین حسینی کی موجودگی میں کیے گئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی، چھوٹے پیمانے کی صنعتوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں سمیت متبادل توانائی اور فضائی سروسز کے میدان میں بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ان معاہدوں کے طے پانے سے ہندوستان اور ایران کے درمیان سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کوفروغ حاصل ہوگا۔ ایران پر اقوام متحدہ اور امریکا کی پابندیوں کے باوجود ہندوستان اورایران کےدرمیان معاہدےہوئےہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110