اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہےکہ جب بھی وقت گفتگو کےلئے مناسب ہوگا اسلامی جمہوریہ ایران گفتگو کرے گا۔سعید جلیلی نے آج یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کے خط کے جواب میں لکھا ہےکہ جب بھی گفتگو کا مناسب وقت ہوگا اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سیاسی، اقتصادی، علاقائي اور بین الاقوامی توانائیوں کو دیکھتےہوئے مشترکہ تشویشوں کا ازالہ کرنے کےلئے تعمیری تعاون کرنے اور مذاکرات کرنے کےلئے تیارہے۔سعید جلیلی نے اپنے خط میں دباو اور گفتگو کی پالیسی کو ناقابل قبول قرادیتےہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری دباو کے تحت گفتگو کو آمریت جانتی ہے اور تمدن سے دور سمجھتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے خط میں لکھاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مئي دوہزار آٹھ کے اپنے پیکیج کے بارےمیں مذاکرات کرنے کو تیارہے اور کسی بھی طرح کی حقیر اور غیر تعمیری حرکت ملت ایران کے لئے ناقابل قبول ہوگي۔ سعید جلیلی نے ایٹمی معاملے پرمذاکرات کرنے کے کیتھرین ایشٹن کے مطالبے کے جواب میں لکھاہے کہ ان مذاکرات کے لئےلازم ہےکہ تمام فریق این پی ٹی معاھدہ پرعمل کرتےہوں اور این پی ٹی پرعمل نہ کرنےوالوں خاص طورسے صہیونی ریاست کے ہتھیاروں کے بارے میں اپنا شفاف موقف ظاہرکریں۔۔۔۔۔۔۔
/110