صومالیہ میں سلفی نظریات رکھنے والی حزبُ الاسلام نامی تنظیم نے اپنے زیرِاثر علاقے میں فٹ بال ور لڈ کپ کے میچزدیکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ تنظیم نے اعلا ن کیا ہے کہ جو شخص بھی فٹ بال میچ دیکھتا ہوا پکڑا گیا اسے سر ِ عام کو ڑے جا ئیں گے۔
مغربی ذرا ئع ابلا غ کے مطا بق اس تنظیم نے ابھی تک دو افرا د کو فٹ بال میچ دیکھنے پر ہلا ک کر دیا ہے جبکہ اس نے مو غا دیشو میں ایک گھر میں گھس کر دس افراد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ارجنٹائن اور نائیجیریا کا میچ دیکھ رہے تھے۔
صومالیہ کی چند اور سلفی نظریات کی حامل مذہبی تنظیموں نے بھی ایسے ہی اعلانات کئے ہیں اور نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھر و ں میں بھی فٹ بال میچ نہ دیکھیں۔
حزب الاسلا م کے تر جمان شیخ محمد عبدی عروس کا کہناہے کہ یہ پا بندی اس لیے لگائی گئی ہے فٹ بال میچ دیکھنا پیسے اور وقت کا ضیاع ہے اور "پاگل آدمیوں کو اچھلتے کودتے" دیکھ کر کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔.........
/110