17 اگست 2010 - 19:30

حجت‏الاسلام و المسلمين اختري نے ملائشیا کے مقامی علماء، اہل تشیع اور اس ملک میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی ـ جو ملائشیا کے دورے پر ہیں ـ نے مدرسہ امام رضا علیہ السلام میں مقامی علماء اور اس ملک میں مقیم ایرانی باشندوں سے ملاقات کی ہے۔ یہ دوستانہ ملاقات شام سات بجے سے رات ایک بجے تک جاری رہی۔ ملاقات میں عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی مذکورہ مدرسے میں اجتماع کیا ہوا تھا۔جناب اختری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت، حضرت امام خمینی (رح) کے وصال، غزہ کے حالات اور کاروان آزادی پر صہیونی حملے جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی۔حجت الاسلام و المسلمین اختری نے کوالالمپور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں، سفارتی عملے اور ایرانی باشندوں سے بھی ملاقات کی۔....../110