17 اگست 2010 - 19:30

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا ہےکہ ترکی غزہ جانے والے امدادی کارواں پرصہیونی حملہ کبھی نہيں بھولے گا۔

ترکی کے ٹی آرٹی چینل کے مطابق صدر عبداللہ گل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امدادی کاروان پرصہیونی حملے میں ترکی کے نو شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں، اور یہ پہلی جنگ ‏عظیم کے بعد ترکی پرپہلا حملہ تھا۔ ادھر ترکی کے سینئر مذاکرت کار نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست دنیا کو یہ ضمانت دے کہ وہ سمندی ڈکیتی سے دستبردار ہوجائے گي اور دوبارہ کسی پرحملہ نہیں کرے گي۔ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ترکی کے سینئر عھدیدار نے کہا کہ صہیونی ریاست کو اپنے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ترکی ، امدادی کارواں پرحملوں کےذمہ دار افراد کو سزادلوانے کی کوشش کرتارہے گا۔

..........

/110