حکومت قانون اتحاد کے رکن قاسم عطیہ الجبوری نے کہا کہ ایاد علاوی کا اتحاد العراقیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے اور اسی وجہ سے حکومت سازی کے مسئلے میں بیرونی مداخلت کا خواہاں ہے ۔ الجبوری نے کہا العرافیہ فہرست اس اقدام سے خود کو الگ تھلگ کررہی ہے۔ ادھر عراق نیشنل الائنس نے بھی بیرونی مداخلت کو شدت کےساتھ مسترد کرتےہوئے کہا ہے کہ عراق کے امورمیں بیرونی مداخلت ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ یادرہے العراقیہ فہرست کے ایک رکن کے مارے جانے کےبعد اس فہرست نےمطالبہ کیا تھا کہ عراق کے سیاسی عمل کو بچانے کےلئے بیرونی ممالک مداخلت کریں۔....../110
17 اگست 2010 - 19:30
News ID: 190129
نوری المالکی اور عمار حکیم کے اتحاد نے حکومت سازی میں بیرونی ملکوں کو دخیل کرنے کے العراقیہ کے مطالبے کو مسترد کردیاہے۔