اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر نے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے آنلائن سوال و جواب کی سہولت کا وسیع خیر مقدم ہونے کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ اعتقادی سوالات پوچھنے والے صارفین اس کے بعد صبح 10 سے 12 بجے تک دفتر میں حاضر ماہرین سے اپنے سوالات کے جوابات آنلاین وصول کرسکیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ شرعی و فقہی احکام کے ماہرین فارسی زبان میں صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک فقہی و شرعی احکام سے متعلق سوالات کا جواب دیں گے اور عربی و انگریزی زبان کے ماہرین رات 10 بجے سے 12 بجے تک جبکہ اردو زبان کے ماہرین شام 5 تا 7 بجے شرعی سوالات کے جوابات آنلاین صارفین کو فراہم کریں گے۔ محترم صارفین گوگل میں آئی ڈی کے بغیر ہی صرف فلیش پلیئر سافٹ ویئر اپنے کمپیوٹر پر نصب کرکے ایام تعطیل کے سوا ہر روز ماہرین سے رابطہ قائم کرکے اپنے سوالات کے جوابات وصول کرسکیں گے۔شائقین مزید معلومات کے حصول کے لئے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کے دفتر کی ویب سائٹ سے رجوع کرسکتے ہیں:ویب سائٹ:http://www.makaremshirazi.org ..................../110
17 اگست 2010 - 19:30
News ID: 189685
آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کے دفتر کی آنلائن جوابدہی دفتر کے سربراہ نے اعلان کیا: شرعی احکام کا آنلائن جواب دینے کے لئے متعلقہ ماہرین صبح 7 بجے سے رات 12 بجی تک سوال پوچھنے والوں کا جواب دینے کے لئے دستیاب ہونگے اور اعتقادی سوالات کے جوابات دینے کے لئے متعلقہ ماہرین صبح دس بجے سے ظہر 12 بجے تک (دو گھنٹے) سوالات کا جواب دیں گے۔