اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری بیڑے میں دو نئے جنگی جہاز عنقریب شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سَہَند ڈسٹرائر کو بڑی مشقوں میں
حصہ لینے کے بعد شمالی بحر ہند کے پانیوں کو محفوظ بنانے کے مشن پر تعینات کرنے کے
لیے تیزی سے تیار کیا جا رہا ہے۔
پریس ٹی وی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ زاگرُس
ڈسٹرائر ایرانی بحریہ کا جدید ترین ڈسٹرائر ہے، جو جنگی اور انٹیلی جنس دونوں مشنز
کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
امیرالبحر کا کہنا تھا کہ جنگی جہاز ہیلی کاپٹر
کو مستقل طور پر لے جانے کے لیے ہینگر سے لیس ہے۔ ہم اس سے بحریہ میں شامل کرنے کے
عمل کے آغاز کے لئے سرکاری احکامات کے منتظر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110