29 نومبر 2026 - 18:46
1 | اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے میدانِ جنگ کو کیسے بدلا؟

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ نے جنگِ رمضان میں امریکی بحری جہازوں اور اڈوں کے خلاف تقریباً 320 کارروائیاں کرتے ہوئے، امریکی دشمن کے بحری جہازوں کو پسپائی پر مجبور کیا اور آبنائے ہرمز کے مشرق میں اپنی طاقت کا لوہا منوا لیاا، جس سے بحری جنگ کے روایتی فارمولے اور توازنات بدل گئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو نشانہ بنانا، امریکی ڈسٹرائرز کا مقابلہ کرنا، خطے میں دشمن کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول؛ یہ سب جنگِ رمضان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی اسٹراٹیجک بحریہ کے آپریشنل ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

جنگِ رمضان فوج کی بحریہ کی طاقت اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا ایک اور میدان ثابت ہوئی؛ وہ فورس جس نے ایک وسیع علاقے میں، ملک کے شمالی اور جنوبی پانیوں سے لے کر بحیرہ عمان اور بحر ہند کے شمال تک، دشمن کی جارحیتوں کا مقابلہ کیا۔

جنگِ رمضان میں اس فورس کی جنگی کارکردگی کے بارے میں، فوج کے امیرالبحر، ایڈمرل شہرام ایرانی اور اس فورس کے آپریشنل ڈپٹی کمانڈر ایڈمرل فرہاد فتاحی کے حالیہ بیانات کے ساتھ مل کر، ایران اور امریکہ کے بحری مقابلے کے مزید پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے؛ 40 روزہ مسلط کردہ جنگ سے لے کر آبنائے ہرمز کی رواں لڑائی [جنگ ہرمز] تک۔

دریادار ایرانی: نیروی دریایی ارتش با اقتدار مأموریت‌های خود را ادامه خواهد  داد - ایسنا

ایڈمرل شہرام ایران

جنگ شروع ہونے سے پہلے امریکہ کا مقابلہ کرنے کی تیاری

جنگِ رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی، بندرعباس، جاسک، کُنارَک اور انزلی کے چار بحری علاقے لڑائی میں شامل ہو گئے؛ لیکن  دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کی بحریہ کی تیاریاں جنگ شروع ہونے کے لمحے تک محدود نہیں تھیں۔

فوج کی بحریہ نے انٹیلیجنس برتری اور دشمن کی نقل و حرکت کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی بنیاد پر، حملوں سے پہلے ہی اپنی دفاعی ترتیب جنگی حالات کے مطابق منظم کی تھی۔

فوج کی بحریہ کے امیر البحر ایڈمرل شہرام ایرانی نے 27 نومبر 2026 کی شام ایک خصوصی اخباری گفتگو میں، ایران کے سمندروں اور ساحلوں پر دشمن کی توجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "پہلی باعث فخر کارروائی جو مسلح افواج کو کرنی تھی وہ دشمن کو پانی میں روکنے اور ساحلوں سے دور رکھنے سے عبارت تھی۔"

فرمانده منطقه دوم دریایی ارتش منصوب شد | علی عادلی

ایڈمرل فرہاد فتاحی

ایڈمرل شہرام ایرانی نے 27 نومبر 2026 کو تہران کی نماز جمعہ کے موقع پر بھی، خطبوں سے پہلے اپنی تقریر میں، آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دور اور حالیہ جنگ میں بحری جنگ کے حالات کا موازنہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اس دور میں زیادہ تر جھڑپیں خلیج فارس کے شمال میں ہوتی تھیں، لیکن آج جنگ کا دائرہ آزاد سمندروں تک پھیل گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha