29 نومبر 2026 - 14:34
پاکستانی فوجی دستے سعودیہ روانہ، حرمین شریفین کے تحفظ کا دعویٰ

پاکستانی فوج کے دستے سعودی عرب روانگی کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی، حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا دعویٰ کیا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، فوجی دستوں کی سعودیہ روانگی کے لیے الوداعی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، اس موقع پر سعودی سفیر راجح تامی البقامی، پاکستانی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیربھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے چار صوبوں میں سے دو میں شدید بدامنی پائی جاتی ہے، افغانستان کے ساتھ چپقلش اور بھارت کے ساتھ غیر یقینی صورت حال کارفرما ہے اور ادھر یمنی فوج اور عوام اپنی خودمختاری کے لئے، سعودی جارحیت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

ادھر پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ یمن میں مداخلت کی صورت میں اس کی یہ سفارتی حصولیابی ہوا ہو سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، مبصرین کی رائے کے مطابق مکہ معاہدہ بن سلمان کی حفاظت کے لئے اور اس کے اقتدار کو یقینی بنانے کے لئے ہے نہ کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha