بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ بی بی سی کے پروگرام ’سنڈے ود لورا کوئنزبرگ" میں گفتگو کرتے ہوئے فاتح بیرول نے کہا کہ یہ تصور کرنا بھی ناممکن ہے کہ توانائی کی صورتحال ایران جنگ سے پہلے جیسی ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ "جو پانی ندی سے گذر چکا ہو، اسے واپس نہیں لایا جا سکتا۔ جب کوئی چیز ٹوٹ جائے تو اسے پہلے جیسا نہیں بنایا جا سکتا۔"
فاتح بیرول کے مطابق ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں اور اس کے بعد آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والا بحران شدت اور حجم کے لحاظ سے سنہ 1970 کی دہائی میں سامنے آنے والے توانائی کے بحرانوں اور روس کے یوکرین پر حملے کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔
ایران جنگ مارچ میں شروع ہونے کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں برطانیہ میں لاکھوں گھرانوں کے توانائی کے بل جنوری میں 26 فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر یورپ کو شدید سرد موسم کا سامنا کرنا پڑا تو توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
فاتح بیرول نے اس تنازع کو تاریخ میں توانائی کی سلامتی کے لئے "سب سے بڑا خطرہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ختم نہ ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تیل، گیس، قدرتی گیس اور کیمیائی کھادوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہؤا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ