23 نومبر 2026 - 16:07
صعدہ پر سعودی توپ خانے کی گولہ باری؛ 3 افراد شہید، 16 زخمی

یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی ضلع باقم میں رہائشی علاقوں پر سعودی توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت 3 افراد شہید اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی ضلع باقم میں رہائشی علاقوں پر سعودی توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 16 زخمی ہوگئے۔

یمن کی وزارت صحت و ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں میں ایک کمسن بچی سمیت 3 شہری شہید ہوئے، جبکہ 16 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 خواتین اور 2 افریقی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ضلع باقم کے رہائشی علاقوں کو فائرنگ اور توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 19 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب یمن کے سرحدی علاقے بدستور سعودی حملوں کی زد میں ہیں۔ یمنی ذرائع نے ملک کے مختلف صوبوں میں شہری علاقوں اور غیر فوجی تنصیبات پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی بھی اطلاع دی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha