بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ (سپاہ بحریہ) کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا:
آج صبح، امریکہ کی جارح فوج سے تعلق رکھنے والے ایک MQM-170 ڈرون کو کامیاب الیکٹرانک وارفیئر آپریشن کے دوران صحیح سلامت زمین پر اتار لیا گیا۔
یہ اس نوعیت کا چوتھا ڈرون ہے جو سپاہ کی بحریہ کی الیکٹرانک وارفیئر اور ڈرون کمانڈ یونٹس کے ہاتھوں اتار لیا گیا اور آٹھواں ڈرون ہے جو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی دفاعی فورس نے آبنائے ہرمز کے علاقے میں صحیح سلامت شکار کر لیا ہے۔
یہ ڈرون جو اس علاقے میں فضائی دفاعی اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کی ٹریکنگ اور شناخت کے مقصد سے سرگرم تھا، جزیرہ قشم کے جنوب میں سپاہ بحریہ کے مجاہدوں کے ہاتھوں ایک کامیاب الیکٹرانک حملے کا نشانہ بنا اور اس کا کنٹرول حاصل کیا گیا جس کے بعد اسے صحیح سلامت زمین پر اتار لیا گیا۔

جارح امریکی فوج نے اپنی فوجی جارحیت کے دوران اپنے جدید آلات و اوزار، وسیع پیمانے پر، میدان میں اتار دیئے ہیں؛ لیکن کروڑوں ڈالر مالیت کے MQ-9 اور MQ-1 ڈرونز سے لے کر MQM-170 ڈرونز اور لوکاس تباہ کن ڈرونز تک، سبھی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نوجوان اور ممتاز و ماہر افسران کی ذہانت، جدت اور صلاحیت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے، روکے گئے، یا تباہ اور بے اثر ہوئے یا تباہ ہوئے یا زمین پر اتار لئے گئے۔
جارح امریکی فوج کے دہشت گرد کمانڈروں کے لئے بہتر یہ ہے کہ بے بنیاد دعوے دہرانے اور اپنی تباہ شدہ ساکھ کو مزید تباہ کرنے کے بجائے میدان کے حقائق کو تسلیم کریں اور آبنائے ہرمز پر 'نافذ' اسلامی جمہوریہ ایران کی حکمرانی احترام کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ