7 نومبر 2026 - 06:39
کانگریسی قانون ساز ایران کے ساتھ جنگ کا بجٹ بند کرنے کے درپے!

امریکی ایوان نمائندگان میں مسلح افواج کمیٹی کے اگلے سربراہ نے کہا: کانگریس میں ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ کا بجٹ بند کرنے کی کوشش کریں گے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ریاست واشنگٹن سے ڈیموکریٹ نمائندے اور امریکی ایوان نمائندگان میں مسلح افواج کمیٹی کے اگلے سربراہ، ایڈم اسمتھ نے روز جمعہ وعدہ کیا کہ ڈیموکریٹس اگلے سال ایوان نمائندگان اور سینیٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ایران پر مسلط کردہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تباہ کن جنگ کی مالی معاونت روکنے کے لئے اقدام کریں گے۔

"نیو ریپبلک" کے صحافی گریگ سارجنٹ نے ایک پوڈکاسٹ گفتگو میں اسمتھ سے پوچھا: "کیا آپ کا مطلب یہ ہے کہ ڈیموکریٹس اگلے سال کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ایک ایسا بل منظور کریں گے جو بجٹ مختص کرنے پر پابندی لگا کر ایران کے ساتھ جنگ کی مالی معاونت روک دے گآ؟"

اسمتھ نے جواب میں کہا: "بالکل۔ میرا خیال ہے کہ یہ ان پہلے اقدامات میں سے ایک ہوگا جو ہم کریں گے اور ان اہم ترین اقدامات میں سے ہے جنہیں ہمیں اپنے ایجنڈے میں رکھنا ہے۔"

انھوں نے مزید کہا: "میں سمجھتا ہوں کہ جنگ کا خاتمہ حالیہ انتخاب میں ہمارے اہم وعدوں میں سے ایک تھا۔"

واضح رہے کہ منگل کے ضمنی انتخابات میں اگر ڈیموکریٹس کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں، تو ٹرمپ اور ریپبلکنز اپنی بھاری شکست کے پورے امریکہ میں افراتفری اور بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ کئی عہدیداروں نے استعفے دیئے ہیں اور کئی دوسرے استعفے دے رہے ہیں؛ وزیر جنگ، پیٹ ہیگستھ نے چیف آف جنرل اسٹاف اور سینٹکام کمانڈر کے نام  برخاستگی کی فہرست میں درج کئے ہیں اور ساتھ ہی کہا جا رہا ہے کہ ٹرمپ اپنی شکست کی ذمہ داری اپنے کندھوں سے اتارنا چاہتا ہے اور اس کو پیٹ ہیگستھ کے سوا، اور کوئی قربانی کا بکرا بنانے کے لئے پیٹ ہیگستھ کے سوا کوئی نہیں ملا ہے اور ہاں! وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی مستعفی ہوکر ٹرمپ کے سائے سے جان چھڑانے کی فکر میں ہے اور نائب صدر جے ڈی وینس کے بارے میں ایسی قیاس آرائیاں ہو رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha