اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سپاہِ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے چند منٹ قبل جاری کردہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکی ساختہ دو MQM-170 جاسوس ڈرون قشم جزیرے کے جنوبی فضائی حدود میں سپاہِ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس کے جدید الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز کی کارروائی کے نتیجے میں ناکارہ بنا دیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دو ڈرونز کو بھی شامل کر لیا جائے تو سپاہِ پاسداران کے ماہر افسران کے قبضے میں آنے والے اس نوعیت کے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد چار ہوگئی ہے۔
سپاہِ پاسداران کے مطابق، جارح امریکی دشمن ایک بار پھر ان ڈرونز کے استعمال سے اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اللہ کے فضل و کرم سے امریکی سینٹکام کے مبینہ دہشت گرد کمانڈر بریڈ کوپر کے سیاہ ریکارڈ میں ناکامی کا ایک اور باب شامل ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ