کراچی میں ریلی نمائش چورنگی سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔جس میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔علامہ سید منور علی نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدم استحکام اور دہشت گردی کی وجہ امریکہ ہے۔
لاہور میں آئی ایس اوکے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کے اختتام پر امریکی اور اسرائیلی پرچم اور امریکا کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا۔ آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر حسن کاظمی نے کہا کہ اسلامی دنیا کو متحد ہو کر اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہے۔
اسلام آباد میں بھی امریکا مردہ باد ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
.............
/152