31 اکتوبر 2026 - 17:53
مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں کی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات؛ دشمن کے ہر خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دینے کا فیصلہ

آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری اور جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی نوعیت اور سطح کے خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے، جس کے لیے جغرافیائی حدود کی کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں نے آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای، کمانڈر انچیف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رہبر انقلاب نے دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے دانشمندانہ جنگی تیاری کو زیادہ سے زیادہ دفاعی صلاحیت اور مؤثر دفاعی حکمت عملی کی بنیادی ضرورت قرار دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی سطح اور نوعیت کے خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے اور اس سلسلے میں جغرافیائی حدود کی کوئی پابندی نہ ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha