بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مقامی ذرائع نے بدھ کی صبح کو سعودی عرب کے دو علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر دی تھی۔
جارح سعودی جارح اتحاد نے جمعرات کی صبح کے وقت اعلان کیا کہ "مشرقی" اور "نجران" صوبوں میں میزائل حملے کے وارننگ سائرن فعال ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، سعودی جارحیتوں کے جواب میں یمنی فوج نے تادیبی کاروائیوں کے دوران مذکورہ دو علاقوں میں سعودی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
کچھ غیر سرکاری رپورٹس یمنی میزائلوں کے مشرقی سعودی عرب میں "راس تنورہ" ریفائنری پر لگنے اور تیل کی اس تنصیب کی سرگرمیوں کے معطلی کی تصدیق کر رہی ہیں۔
نیز پرواز کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرقی صوبے کے شہر "الدمام" میں "شاہ فہد" بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سول ایوی ایشن کی کارروائیوں کو معطل کر دیا گیا ہے؛ جبکہ ریاض کا شاہ خالد کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بدستور بند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ