29 اکتوبر 2026 - 17:02
ایرانی میزائل اپنی جگہ پر قائم ہیں، ٹرمپ کی عجیب و غریب باتیں

امریکی صدر نے جمعرات کی صبح ایک بار پھر ایران کو شکست دینے اور اس جنگ کو امریکہ کی فتوحات کی فہرست میں شامل کرنے کی اپنی ناممکن خواہش کا اعادہ کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ دہشت گرد امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے جمعرات کی صبح ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو شکست دینے اور اس جنگ کو امریکہ کی کامیابیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی اپنی ناممکن خواہش کا اعادہ کیا۔

ٹرمپ نے "اوہائیو" میں ریپبلکن پارٹی کے حامیوں سے خطاب کے دوران دعویٰ کیا: "ایران جلد ہی ہماری فتوحات کی فہرست میں شامل ہو جائے گا، بالکل وینزویلا کی طرح!!"

اس نے دعویٰ کیا: "ایران کو بہت سخت شکست ہوئی ہے اور میں جلد ہی ان کے ساتھ جنگ کا خاتمہ کر دوں گا۔"

ایپسٹینی امریکی صدر نے دعویٰ کیا: "ان کے میزائل ابھی بھی اپنی جگہ پر ہیں، لیکن بہت کم۔ جو ڈرون وہ بناتے ہیں، وہ مشکل دور سے گذر رہے ہیں کیونکہ ـ اس کے بزعم ـ ایرانی اب بجلی حاصل نہیں کر سکتے!"

ٹرمپ نے پھر دعویٰ کیا: "اگر میں صدارتی انتخابات میں کامیاب نہ ہوتا تو امریکہ ختم ہو کر رہ جاتا۔ میں واقعی یقین سے کہتا ہوں۔"

اس نے ایران پر امریکی جارحیت کے ناقابل تردید حقائق کے برخلاف یہ دعویٰ دہرایا کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں تھا، اور ایران نے یہ جنگ شروع کی تھی!!!

ٹرمپ نے کہا: "اس جنگ کو میرے اقتدار میں آنے سے بہت پہلے نپٹانا چاہئے تھا؛ دوسرے امریکی صدور کو یا دوسرے ممالک کو!!"

پاگل امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا: "ایران کبھی بھی کسی صورت میں بھی، جوہری ہتھیاروں کا مالک نہیں بنے گا۔ ہم نے ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔"

نکتہ:

اونگھتا ہؤا وہمی امریکی صدر 12 روزہ جنگ سے لے کر اب تک ـ ڈیڑھ سال کے عرصے سے ـ ایران کے ایٹمی اثاثوں کی مکمل تباہی کے دعوے کر رہا ہے اور پھر بھی ان اثاثوں پر حملوں کی دھمکیاں دیتا ہے اور ان کے بارے میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر زور دیتا ہے: یہ ہے ٹرمپ کا امریکہ اور یہ ہے امریکہ کا ٹرمپ، ایک بے نقاب چہرہ امریکی حقیقت کا!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha