29 اکتوبر 2026 - 09:16
پینٹاگون کا سینئر اسٹراٹیجسٹ برخاست کیا گیا

امریکی وزیر جنگ نے ایران کے خلاف جنگی دھمکیوں کے عین موقع پر پینٹاگون کے سینئر فوجی منصوبہ ساز اور اسٹراٹیجسٹ لیفٹیننٹ جنرل برٹ سیلویا کو اس کے عہدے سے بر خاست کر دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ باخبر ذرائع نے آج (جمعرات 29 اکتوبر 2026ع‍) علی الصبح رپورٹ دی ہے کہ امریکی وزیر جنگ، پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون کے سینئر اسٹراٹیجسٹ کو اس کے عہدے سے برخاست کر دیا ہے۔

"اٹلانٹک" میگزین کے مطابق، کچھ امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، صحافیوں کو بتایا کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے ایران کے خلاف دھمکیوں کے عین موقع پر امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے لئے اسٹراٹیجک پلاننگ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل "برٹ سلویا" (Bert Sylvia) کو اس کے عہدے سے برخاست کر دیا۔

ان ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، سیلویا کی برخاستگی کے سلسلے میں کوئی وضاحت فراہم نہیں کی گئی ہے، اور ـ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ٹرمپ ممکنہ طور پر ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ـ یہ واقعہ انتہائی نامناسب وقت پر پیش آیا ہے۔

ان ذرائع کے مطابق، سیلویا کو اپنی برطرفی کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی ہے جبکہ اس کے کوائف پینٹاگون کی ویب سائٹ سے فوری طور پر ہٹا دی گئیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی برخاستگی سے خالی ہونے والی اسامی کے لئے کسی نئے شخص کا تقرر عمل میں نہیں آیا ہے۔

اٹلانٹک نے یہ بھی مزید کہا کہ سیلویا دوسرا سینئر اسٹراٹیجک پلاننگ اہلکار ہے جس کو اس سال اس کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اور پیٹ ہیگستھ کی امریکی وزیر جنگ کے طور پر تقرری کے بعد سے برطرف کیا جانے والا کم از کم 26واں جنرل یا ایڈمرل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha