بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی (KCNA) کی رپورٹ کے مطابق، اس ملک کے حکام نے سرحدی افواج کو حکم دیا ہے کہ اگر جنوبی کوریا کی افواج کی طرف سے اس ملک کی سلامتی کو خطرہ پہنچا تو وہ "فوری اور فیصلہ کن کارروائی" کریں۔
جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کا سرحدی حکم "'انتہائی شدید مسلح' سرحد پر تصادم کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔"
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ شمالی کوریا کی فوج کے مارشل "پاک جونگ چون (Pak Jong-chon)" نے منگل کے روز شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کم یو جونگ کے ہمراہ جنوبی کوریا کے ساتھ سرحدی قلعہ بندیوں کا دورہ کیا۔
کم جونگ اون کی بہن نے اس دورے میں کہا کہ سرحد پر نئی آرٹلری یونٹیں "اپنی فائرنگ کی پوزیشنوں پر" تعینات ہو چکی ہیں۔
دریں اثناء، جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ پیانگ یانگ نے رواں سال کے دوران 7000 مزدور سرحدی علاقے میں تعینات کئے اور تقریباً 50 بار سرحدی لائن عبور کر کے جنوبی کوریا کی سرزمین میں داخل ہوئے۔
شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے آج جنوبی کوریا کے دعوؤں کو مسترد کیا اور انہیں "دوسروں پر الزام لگانے کے مقصد سے اڑائی گئی مضحکہ خیز بات" قرار دیا۔
شمالی کوریا کی فوج کے مارشل "پاک جونگ چون" نے کہا کہ اس ملک کی فوج "ہر کسی سے بہتر" جانتی ہے کہ سرحد کہاں ہے اور وہ صرف اپنی سرزمین میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔
انھوں نے شمالی کوریا کے سپاہیوں کو ہدایت کی کہ وہ سرحد "ایک ناقابل تسخیر قلعہ" بنا دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ