21 اکتوبر 2026 - 16:22
عراقچی: امریکہ مخلص ہے تو ہماری شرائط پر عمل کرے

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ مذاکرات میں پیش رفت اور آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے میں سنجیدہ ہے تو اسے ایران کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا، اس کے بعد تمام معاملات درست ہو جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بدھ کے روز اس سوال کے جواب میں کہ امریکہ کو ایران کا تازہ ترین جواب کیا تھا، کہا کہ ہمارا جواب واضح ہے۔ ہم اپنا منصوبہ امریکہ کو دے چکے ہیں۔ اگر امریکہ مذاکرات میں پیش رفت اور آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے میں مخلص ہے تو اسے ہماری شرائط پر عمل کرنا چاہیے تاکہ تمام معاملات درست ہو جائیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا اور اس حوالے سے کوئی ابہام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے تہران کا دورہ کیا اور ایران کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور مشاورت کی۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور ایران و امریکہ کے درمیان ثالث کے طور پر پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha