20 اکتوبر 2026 - 09:42
آکسیوس: ایران پر ممکنہ حملے کے تناظر میں امریکی وزیر جنگ کا مقبوضہ علاقوں کا اچانک دورہ

امریکی خبر رساں ویب سائٹ آکسیوس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہیکہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے غیر اعلانیہ اور اچانک دورے کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی (ابنا) کے مطابق، آکسیوس نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اس ملاقات کا مقصد فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے امکان پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔ تاہم، ویب سائٹ نے مذاکرات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

آکسیوس کے مطابق، یہ ملاقات مقبوضہ علاقوں میں انتخابات سے صرف آٹھ روز قبل ہوئی، جس کے باعث اس پیش رفت کی سیاسی اہمیت بھی زیرِ بحث آ رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی نیتن یاہو کے ساتھ امریکا اور اسرائیل میں انتخابات سے پہلے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے امکان پر بات چیت کر چکے ہیں۔

ابھی تک امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) یا بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے اس ملاقات کے بارے میں کوئی واضح تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha