20 اکتوبر 2026 - 01:57
ہم حالات کے تقاضوں کے مطابق، مخصوص ہتھیار بروئے کار لاتے ہیں، ترجمان سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے مزید کہا: ہم ان ہتھیاروں کو، جو خاص اور انتہائی نازک حالات کے لئے مختص ہیں، ایسی صورتحال میں استعمال نہیں کرتے جہاں حساسیت کی سطح کم ہو۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا: سپاہ پاسداران کے ترجمان نے مزید کہا: ہم ان ہتھیاروں کو، جو خاص اور انتہائی نازک حالات کے لئے مختص ہیں، ایسی صورتحال میں استعمال نہیں کرتے جہاں حساسیت کی سطح کم ہو۔

بریگیڈيئر جنرل محبی نے نشاندہی کی: "ظاہر ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے تمام تر ہتھیار ایک ہی بار میں میدان میں نہیں اتارتا، اور نہ ہی وہ ابتدا میں اپنی سب سے جدید صلاحیتوں کا استعمال کرتا ہے۔"

انھوں نے وضاحت کی: "حالیہ تنازعات کے دوران، ہم نے بڑی حد تک ان ہتھیاروں پر انحصار کیا ہے جو کئی دہائیاں قبل تیار کئے گئے تھے؛ یعنی ہم وہ اسلحہ استعمال کرتے رہے ہیں جو پرانے دور کی پیداوار ہے۔"

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے مزید کہا: "ہم ان ہتھیاروں کو، جو خاص اور انتہائی نازک حالات کے لئے مختص ہیں، ایسی صورتحال میں استعمال نہیں کرتے جہاں حساسیت کی سطح کم ہو۔"

انھوں نے خطے میں امریکی اڈوں کے میزبان ممالک کی صورتحال کے بارے میں کہا: "ان ممالک کو اب احساس ہو گیا ہے کہ یہ اڈوں نے ـ جو بظاہر ان کی سیکیورٹی میں معاون ہونے کے لئے بنائے گئے تھے ـ درحقیقت ان کی اپنی سلامتی کو ہی خطرے میں ڈال دیا ہے۔"

جنرل نے سوال اٹھایا: "قطر، کویت، بحرین اور دیگر ممالک میں موجود امریکی اڈوں نے ان ریاستوں کو کیا فائدہ پہنچایا ہے؟"

انھوں نے مزید کہا: "ان اڈوں پر تعینات امریکی تو خود اپنا دفاع کرنے کے بھی قابل نہیں تھے، تو میزبان ریاستوں کی کیا حفاظت کرتے؟

انھوں نے سوال کیا، "بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے (U.S. Fifth Fleet) کے ہیڈ کوارٹر نے اس ملک کو کیا فائدہ پہنچایا ہے؟" اور نشاندہی کی کہ یہ فائدہ مند ہونے کے بجائے، درحقیقت ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہؤا ہے۔"

انھوں نے کہا: "جن ممالک میں امریکی اڈے قائم ہیں، انہیں یہ احساس ہو چکا ہے کہ یہ اڈے ان کی سلامتی کی ضمانت نہیں دے سکتے؛ مزید برآں، خود امریکہ بھی ان کی اور اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا؛ وہ تو اپنی افواج کی حفاظت کرنے سے بھی قاصر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha