اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سید عبدالملک الحوثی نے حماس کے سابق سربراہِ سیاسی دفتر شہید یحییٰ السنوار کے نام ایک خط تحریر کیا تھا، جو السنوار کی شہادت سے تقریباً ایک ماہ قبل لکھا گیا۔ اس خط میں انہوں نے محاذِ مزاحمت کے مختلف محاذوں کے درمیان رابطہ کاری اور تعاون کے نئے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
خط کے مطابق، انصاراللہ کے سربراہ نے واضح کیا کہ یمن نے ’’طوفان الاقصیٰ‘‘ آپریشن کے آغاز سے ہی اس جنگ میں براہِ راست اور عملی طور پر حصہ لیا۔
سید عبدالملک الحوثی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یمنی جنگجوؤں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان تعلقات امتِ مسلمہ کے مقصد کے دفاع کے لیے پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی حمایت یمنی عوام کا اصولی اور دینی مؤقف ہے، جس میں حتمی فتح کے حصول تک کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
آپ کا تبصرہ