13 اکتوبر 2026 - 22:21
آل سعود کا کام تمام ہے / محمد بن سلمان کا سر قلم کیا جائے گا، اسکاٹ رٹر

سابق امریکی میرین اسکاٹ رٹر نے کہا: محمد بن سلمان کا کام تمام ہے۔ اگر خوش قسمت نہ ہؤا تو اس کا سر "اللہ اکبر" کے نعرے لگانے والے لوگوں کے ہاتھوں، تلوار سے، قلم کیا جائے گا۔ اگرخوش قسمت ہؤا تو آخری پرواز سے اپنے تیار کردہ لندن یا واشنگٹن والے خفیہ ٹھکانے میں پہنچ پائے گا۔ / رہبر شہید انقلاب نے آل سعود کے ہاتھ شیخ باقر نمر کے سر قلم کرنے اور بے دردی سے شہید کرنے کے واقعے پر فرمایا تھا: اس مظلوم شہید کا خون آل سعود کو نیست و نابود کرے گا۔/ اسکاٹ رٹر نے کہا کہ آل سعود کو نجات دلانا، ناممکن ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سابق امریکی میرین اسکاٹ رٹر نے کہا: محمد بن سلمان کا کام تمام ہے۔ اگر خوش قسمت نہ ہؤا تو اس کا سر "اللہ اکبر" کے نعرے لگانے والے لوگوں کے ہاتھوں، تلوار سے، قلم کیا جائے گا۔ اگرخوش قسمت ہؤا تو آخری پرواز سے اپنے تیار کردہ لندن یا واشنگٹن والے خفیہ ٹھکانے میں پہنچ پائے گا۔

ویڈیو کی تفصیل:

محمد بن سلمان کی موت ناگزیر ہے، اس کا کام تمام ہو چکا ہے / خاندان آل سعود کو مکمل زوال کا سامنا ہے

محمد بن سلمان کی موت ناگزیر ہے، وہ ختم ہو چکا ہے۔ اگر وہ خوش قسمت ہو تو ریاض سے سنہری آرائش و زیبائش والے اخری بوئنگ 747 میں سوار ہو سکے گا؛ اور لندن یا امریکہ میں اپنے لئے تیار کردہ خفیہ ٹھکانے میں پہنچ پائے گا۔

اگر خوش قسمت نہ ہؤا تو اس کا سر "اللہ اکبر" کے نعرے لگانے والے لوگوں کے ہاتھوں، تلوار سے، قلم کیا جائے گا۔

لیکن یہ آل سعود خاندان کا خاتمہ بھی ہے۔

محمد بن سلمان نے سنہ 2014 میں ایک تزویراتی غلطی کا ارتکاب کیا۔ وہ انصار اللہ پر تیزرفتار فتح پانے کے ذریعے اپنے لئے عسکری میدان میں اعتبار اور افتخار کمانا چاہتا تھا لیکن اس کی یہ غلطی 12 سال ڈراؤنے سپنے میں بدل گئی ہے۔

اب محمد بن سلمان اس نے ـ جنگ کا دائرہ پھیلانے کی غرض سے ـ اپنے بیوقوفانہ فیصلے کے مطابق، سید علی خامنہ ای کے جنازے کے دوران، صنعآء ایئرپورٹ پر حملہ کیا اور ایک قسم کی فضائی ناکہ بندی نافذ کرنے کی کوشش کی۔

انصار اللہ نے جواب دیا اور اب وہ فزیکی طور پر سعودی عرب کو تباہ کر رہے ہیں۔ اور سعودی عرب کی نجات کے لئے کچھ بھی کرنا، ناممکن ہے۔

یاد رہے کہ رہبر شہید انقلاب امام سید علی خامنہ ای (اعلی اللہ مقامہ) نے آل سعود کے ہاتھ شیخ باقر نمر کے سر قلم کرنے اور بے دردی سے شہید کرنے کے واقعے پر فرمایا تھا: اس مظلوم شہید کا خون آل سعود کو نیست و نابود کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha