شہید امام خامنہ ای
-
آل سعود کا زوال امریکیوں کی زبانی
آل سعود کا کام تمام ہے / محمد بن سلمان کا سر قلم کیا جائے گا، اسکاٹ رٹر
سابق امریکی میرین اسکاٹ رٹر نے کہا: محمد بن سلمان کا کام تمام ہے۔ اگر خوش قسمت نہ ہؤا تو اس کا سر "اللہ اکبر" کے نعرے لگانے والے لوگوں کے ہاتھوں، تلوار سے، قلم کیا جائے گا۔ اگرخوش قسمت ہؤا تو آخری پرواز سے اپنے تیار کردہ لندن یا واشنگٹن والے خفیہ ٹھکانے میں پہنچ پائے گا۔ / رہبر شہید انقلاب نے آل سعود کے ہاتھ شیخ باقر نمر کے سر قلم کرنے اور بے دردی سے شہید کرنے کے واقعے پر فرمایا تھا: اس مظلوم شہید کا خون آل سعود کو نیست و نابود کرے گا۔/ اسکاٹ رٹر نے کہا کہ آل سعود کو نجات دلانا، ناممکن ہے۔
-
ایرانی وزارتِ اطلاعات: رہبرِ شہید کا راستہ خونخواہی اور مجاہدت سے جاری رہے گا
ایران کی وزارتِ اطلاعات نے رہبرِ شہید کی تاریخی تشییع میں امتِ مسلمہ، بالخصوص ایران اور عراق کے عوام کی بھرپور شرکت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امام زمانؑ کے گمنام سپاہی رہبرِ شہید کے خون کا بدلہ لینے اور امریکہ و صہیونی حکومت کے خلاف جدوجہد کی صفِ اول میں رہیں گے۔
-
عاشورا خلقت کا راز
غم حسینؑ سے فرزند زہراءؑ سے وداع تک
ان دنوں میں جب ایرانی قوم خود کو اپنے شہید رہبر امام سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) سے وداع کے لئے تیار کر رہی ہے اور ساتھ ہی حضرت ابی عبداللہ الحسین (علیہ السلام) کے سوگ میں عزادار ہے، ایک بڑا سوال رائے عامہ میں پایا جاتا ہے اور وہ یہ کہ: کیا ان دو واقعات کے درمیان محض ایک تاریخی ہم وقتی ہے یا ایک گہرا اور تہذیبی و تمدنی ربط؟
-
ملتِ ایران نے توکل علی اللہ، صبر اور استقامت سے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے، علامہ سید اشتیاق کاظمی
صوبائی صدر نے کہا کہ شہید علی خامنہ ای کے خون نے عالم انسانیت خصوصاً مختلف مکاتبِ فکر میں اتحاد و وحدت کی نئی روح پھونک دی ہے اور آج ہر سطح پر یکجہتی کی فضا قائم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد و وحدت کی عملی مثال قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ دوسرے مسالک کے احترام کا درس دیا ہے۔
-
نائجیریا کے مذہبی رہنما کا بیان امام شہید کا راستہ ہمیشہ زندہ رہے گا امریکہ ناکام ہوگا
نائجیریا کے مذہبی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امام شہید صرف ایک شخصیت نہیں تھے بلکہ ایک مکمل فکر اور مکتب ہیں جو دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزادی پسندوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا