بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صنعا نے کل سینیچر کی شام ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ انسانی ہمدردی کے حامل اہداف، خاص طور پر ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں کو محاصرے اور حملوں سے دور رکھنے کے لئے تیار ہے؛ بشرطیکہ سعودی بھی اس بات کا خیال رکھیں۔
یمن کی وزارت خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب نے صنعا کے ہوائی اڈے پر حملہ کر کے ایک انسانی پرواز کو روکنے کی کوشش کی اور کشیدگی میں کمی کے مرحلے کا خاتمہ ختم کر دیا، اور اب بعض بیرونی فریقوں کی جانب سے یمن پر سعودی قبضہ مسلط کرنے کی کوشش ناممکن، لاحاصل اور ناقابل قبول ہے۔
صنعا نے کہا: "جو بھی یمن کی اپنی تمام سرزمین اور سمندری حدود بشمول باب المندب پر خودمختاری کے نفاذ کی توسیع پر تنقید کرتا ہے، وہ متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور منشوروں سے لاعلم ہیں۔"
یمن نے یہ بھی تنبیہ کی کہ باب المندب اور اس کے ارد گرد کے علاقوں کو تصادم اور فوجی کارروائیوں کا مرکز بنانے کی سعودی کوشش، اس اہم خطے کی سلامتی اور استحکام کو پوری دنیا کے لئے تباہ کر دے گا۔
واضح رہے کہ یمن کی سمندری اور فضائی ناکہ بندی اور اس ملک کے خلاف سعودی فوجی جارحیت جاری رہنے کی وجہ سے، انصاراللہ نے بھی سعودی عرب پر اپنے حملے بڑھا دیئے ہیں۔
انصاراللہ کے جنگجوؤں نے آج بھی دو بار ریاض کے ہوائی اڈے کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا؛ اور بعض ذرائع نے اس ہوائی اڈے کے مکمل انخلا کی خبر دی۔
صنعا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ باب المندب میں سعودی فوجی کارروائیوں کا امتداد اس اسٹراٹیجک آبنائے میں تجارت کو خطرے میں ڈالے گا، ریاض اس تزویراتی علاقے میں تناؤ بڑھانے کا ذمہ دار ہے۔
یمن نے آخر میں مشورہ دیا کہ سب کو سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ یمن سے ہاتھ اٹھا لے، دشمنی پر مبنی سرگرمیاں بند کرے اور اچھی ہمسائیگی کے اصول کے مطابق عمل کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ