5 اکتوبر 2026 - 10:18
حزب اللہ کا اسرائیل کو دوٹوک پیغام: مقابلے اور مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیلی قبضے کے مکمل خاتمے تک مزاحمت اور مقابلے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا ہے کہ لبنان سے اسرائیلی قبضے کے مکمل خاتمے تک مزاحمت اور مقابلے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیخ علی دعموش نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کے خلاف محاذ آرائی اور جنگ میں حزب اللہ کبھی تذبذب کا شکار نہیں ہوگی اور اپنے عظیم شہداء کے راستے اور نظریے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمنوں کی تمام سازشوں اور ناکام کوششوں کے باوجود مزاحمت کا منصوبہ کبھی ختم نہیں ہوا اور نہ ہی ختم ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha