4 اکتوبر 2026 - 15:42
سردار مسجدی: زمینی حملے کی دھمکی ناکامی سے دوچار ہوگی

سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے رابطہ و ہم آہنگی کے نائب سربراہ سردار ایرج مسجدی نے ایران پر زمینی حملے کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ اگر امریکہ نے کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کیا تو ایران اور مزاحمتی محاذ پوری قوت کے ساتھ میدانِ جنگ میں اتریں گے اور دشمن کو یقینی طور پر شکست دیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے رابطہ و ہم آہنگی کے نائب سربراہ سردار ایرج مسجدی نے مزاحمتی محاذ کی صلاحیتوں کے بارے میں کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ آج عالمی اور علاقائی سطح پر ایک طاقت اور نہایت مضبوط قوت بن چکا ہے اور جنگ کی شدت یا بعض کمانڈروں کی شہادت کے باعث یہ کمزور نہیں ہوگا۔

سردار مسجدی نے کہا کہ مزاحمتی تحریک بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح ایک مضبوط، ترقی کرتی ہوئی اور مسلسل آگے بڑھنے والی قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج گزشتہ دہائیوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے اور مزاحمتی محاذ کی صورتحال بھی یہی ہے۔

قدس فورس کے رابطہ و ہم آہنگی کے نائب سربراہ نے مزید کہا کہ جنگ میں پیش قدمی اور پسپائی ہوتی رہتی ہے اور بعض افراد شہید بھی ہوتے ہیں، جو جنگ کی فطرت کا حصہ ہے؛ تاہم خطے میں اسلامی مزاحمتی تحریک آج ایک مضبوط قوت ہے اور نہ استکبار اور نہ ہی صیہونیت اس تحریک کو کمزور کر سکتی ہے۔

انہوں نے ایران پر زمینی حملے کی دشمن کی دھمکی اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے قدس فورس کی تیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہیں تو اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی محاذ پوری قوت کے ساتھ میدانِ جنگ میں اتریں گے اور دشمن یقینی طور پر شکست کھائے گا۔ لہٰذا اگر ان میں ذرا بھی عقل ہوئی تو وہ ایسی احمقانہ کارروائی کا قدم نہیں اٹھائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha