3 اکتوبر 2026 - 10:16
عمار حکیم کا ایران اور عراق کے درمیان تمام پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ

عراق کے رہنما سید عمار حکیم نے نجف اشرف کے لیے ایرانی پروازوں کی بحالی اور روزانہ 40 پروازوں کی اجازت دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام فضائی راستے دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عمار حکیم نے نجف اشرف بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایرانی پروازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کے لیے عراقی حکومت اور وزیراعظم علی فالح الزیدی کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مریضوں، زائرین اور دیگر مسافروں کی آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت اور ایران و عراق کے عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں مددگار ہوگا۔

عمار حکیم کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ مذاکرات اور تعمیری سفارت کاری کے ذریعے زیرِ التوا معاملات حل اور عوامی مفادات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام فضائی راستے کھولنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

عمار حکیم نے کہا کہ خصوصاً انسانی اور مذہبی امور کے حوالے سے ایران اور عراق کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی اہم ہے اور اس سے دونوں ممالک کے زائرین کی آمد و رفت مزید آسان ہوسکتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha