اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے عراقی حکومت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے الحشد الشعبی سے متعلق قانون کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔
عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان صباح النعمان نے بھی چند گھنٹے قبل مسلح گروہوں کے ہتھیاروں کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں پر ریاست کا اختیار ایک بنیادی مسئلہ ہے اور حکومت نے مسلح گروہوں کو قابو میں لانے کے لیے کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے ریاستی اداروں سے باہر ہتھیار رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
عراقی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت نے ان گروہوں کے مؤقف کا احترام کیا ہے جنہوں نے ہتھیار حکومت کے حوالے کرنے کو غیر ملکی اتحاد کے انخلا سے مشروط کیا تھا۔
انہوں نے کسی مخصوص گروہ کا نام لیے بغیر کہا کہ عراق کے تین بڑے گروہوں نے اپنے تمام ہتھیار حکومت کے حوالے کر دیے ہیں اور بعض دیگر گروہ نئے ناموں کے ساتھ الحشد الشعبی میں شامل ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ