29 ستمبر 2026 - 18:01
اٹلی نے عراق سے اپنے فوجی انخلا کی تکمیل کا اعلان کردیا

اٹلی نے آج منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے عراق سے اپنے تمام فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ اٹلی نے اپنے تمام فوجیوں کو عراق سے واپس بلا لیا ہے اور عراق کے سکیورٹی تعلقات اب عراق اور بعض ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فریم ورک کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اٹلی نے 2022 اور 2023 کے دوران عراق میں شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم (نیٹو) کے مشن کی کمان سنبھالی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha