29 ستمبر 2026 - 09:04
انٹرسیپٹ: ایران کا نیا اینٹی شپ میزائل، آبنائے ہرمز امریکہ کے لیے جہنم بن گیا

امریکی جریدے انٹرسیپٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے نئے اینٹی شپ میزائل کے حملے نے آبنائے ہرمز کو امریکی بحری بیڑے کے لیے جہنم بنا دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،وائٹ ہاؤس کے دعووں کے برعکس،ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں امریکی فوج کو ہونے والے جانی و مالی نقصانات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور پینٹاگون نے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد چھپانے کے لیے منظم طریقہ کار اختیار کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک کم از کم 880 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے نصف سے زیادہ یعنی 444 اہلکار صرف گزشتہ 12 ہفتوں کے دوران، مبینہ ابتدائی آپریشن کے خاتمے کے بعد، متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز میں ایران کے نئے اینٹی شپ میزائل کی زد میں آنے کے بعد درجنوں امریکی بحری اہلکار اور میرینز زخمی ہوئے، جس کے بعد امریکی حکام کے اعتراف کے مطابق خطے میں امریکی فوجیوں کے لیے صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی ہے۔

ایرانی میزائلوں اور ڈرونز نے دفاعی نظام کی رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے خطے میں واشنگٹن کے 15 سے زائد اہم فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ یہاں تک کہ امریکی بحریہ کے قائم مقام سربراہ نے حال ہی میں اعتراف کیا کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں امریکی بحری بیڑے کا مرکز مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایسے وقت میں جب ٹرمپ اور امریکی حکومت کے عہدیدار ایران کے خلاف جنگ کو معمولی اور جانی نقصان سے خالی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی فوج ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام درج کرنے میں دانستہ تاخیر کر رہی ہے تاکہ اس جنگ میں ہونے والے بڑے نقصان کے سیاسی اثرات کو محدود کیا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha